سپورٹس

دنیا کے گردکشتی رانی کی وینڈی گلوب ریس

دنیا کے گردکشتی میں اکیلے چکر لگانے والی وینڈی گلوب ریس کے دفاعی چیمپئن فرانس کےیانک بیسٹاون کو ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑ گیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں یانک بیسٹاون نے کہا ہے کہ وہ اپنی کشتی کی مرمتی اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہیں رکھ سکتے۔بیسٹاون نے کہا کہ وہ ارجنٹینا میں اپنی ٹیم کے ساتھ کشتی کی مرمت کریں گے۔جنوبی امریکہ کے علاقے کیپ ہارن میں بیسٹاون کی کشتی کے اسٹیئرنگ اور ہل میں مسئلہ ہوا اور کشتی کو بھی نقصان پہنچا۔وینڈی گلوب ریس کا آغاز دس نومبر سے ہوا۔ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والی وینڈی گلوب کشتی رانی ریس فرانس سے شروع ہوکر فرانس میں ہی اختتام پذیر ہوتی ہے۔جس میں ملاح 24ہزار ناٹیکل مائلز کا سفر کرتے ہیں۔فرانس کےیانک بیسٹاون نے گزشتہ ریس 80دن اور13گھنٹوں میں مکمل کرکے فتح سمیٹی تھی۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا