Menu
سپورٹس
برسبن انٹرنیشنل ٹینس میں سربیا کے نواک جوکووچ کا کامیابی کے ساتھ آغاز
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

برسبن انٹرنیشنل ٹینس میں سربیاکےنواک جوکووچ کا فتح کے ساتھ آغاز۔۔آسٹریلیاکےنک کرگیوس کا سفرتمام ہوگیا۔
برسبین میں کھیلے گئے ایونٹ میں نواک جوکووچ نے آسٹریلیاکے رنکی ہاجیکاتا سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔۔۔جوکووچ نے ہاجیکاتا کو چھ تین اورچھ تین سے ہرایا۔
ڈبلز میں جوکووچ کےپارٹنر آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس کاسنگلز میں آغاز اچھانہ رہاہے اورپہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے رخصت ہوگئے ۔فرانس کے جیووانی ایمپتیشی پیریکارڈ نے کرگیوس کو سات چھ ،چھ سات اورسات چھ سے شکست دے کر چلتاکیا۔
امریکہ کے فرانسسس تیافونے آسٹریلیاکے ایڈم والٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 7۔چھ اور 6۔تین سے مات دی۔۔۔