Menu

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بلتستان میں ایک دن کے وقفے کے بعد گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سکردو شہر میں اب تک 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ مضافاتی پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔ایک ہفتے سے مسلسل بارش کے باعث اسلام آباد اور سکردو کے درمیان آج ساتویں روز بھی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔دوسری جانب شاہراہ جگلوٹ سکردو کے توسیعی منصوبے کے باعث شاہراہ ہر روز صبح 10 سے 12 بجے تک بند رہے گی۔بارش کے سلسلے کی وجہ سے باعث مسافروں اور سیاحوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔