Menu

اسلام آباد-کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے لئے 2 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے،گرانٹ میڈیا ہاؤسز پر واجب الادا ،اشتہارات کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، ای سی سی نے وزارت دفاع کے لئے رواں مالی سال کے دوران پنجاب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگراموں پر عملدرآمد کے لیے 43 کروڑ روپے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔
کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹرکمپنی کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی ہے ،یہ رقم اسلام آباد میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کے قیام میں معاون ہوگی۔
ای سی سی نے سٹیٹ بینک کے نئے پورٹ فولیو کے لیے طویل مدتی فنانسنگ کی سہولت کی سبسڈی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعےایک ارب روپے مختص کرنے کے ساتھ ،مرکزی بینک کے 330 ارب روپے مرحلہ وار ایگزم بینک کو دینے کا فیصلہ کیاہے۔
کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے