انٹرٹینمنٹ

گلگت بلتستان میں نوروز جوش وخروش اور روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے

گلگت بلتستان میں نوروز جوش وخروش اور روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے ۔یہ تہوار یہاں نہ صرف موسم بہار کی آمد بلکہ خوشحالی محبت اور ثقافتی ورثے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے ۔ نوروز کی آمد سے پہلے لوگ گھروں کی صفائی کرتے ہیں اورخوبصورت بنانے ہیں ۔یہ روایت اس بات کی علامت ہے کہ لوگ نیا سال صاف دل اور اچھی نیت کے ساتھ شروع کریں ۔ نوروز کے موقع پر خصوصی دیسی پکوان تیار کئے جاتے ہیں ۔ اس سال ماہ رمضان مبارک کی وجہ سے نوروز سادگی سے منایاجارہا ہے،تقریبات کا انعقادافطار کے بعدہوگا

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا