Menu

برطانیہ کےایلفن ایونز نےسفاری ریلی کینا اپنے نام کرلی۔
کینیا میں ورلڈ موٹر ریلی چیمپئن شپ سیزن کی تیسری ریس میں برطانوی ریسر ایلفن ایونز 4گھنٹے20منٹ اور3.8سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ایونز کی رواں سیزن کی تین ریسز میں یہ دوسری جیت ہے۔ایسٹونیا کے اوٹ ٹناک ایک منٹ اور9.9سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور دفاعی چیمپئن بیلجئم کے تھیری نیوویل تین منٹ اور32سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔اس کامیابی کے بعد ایلفن ایونزعالمی چیمپئن شپ میں تھیری نیوویل پر اپنی برتری کو 36 پوائنٹس تک بڑھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تین ریسز کے اختتام پر ایونز کے پوائنٹس کی تعداد88 جبکہ نیوویل کے52پوائنٹس ہیں۔اوٹ ٹناک 49پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔