Menu

ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور حسن نواز نے اننگز کا آغاز کیا، تو حسن نواز صفر، محمد حارث 11اور عمیر یوسف7رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان بھی صرف 7رنزبناسکے۔
پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو تین۔ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 29مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔