Menu
موسم
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہاراورشمالی بلو چستان میں بارش کا امکان
- نیوز ڈیسک
- March 26, 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہاراورشمالی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 42،دادو41 اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔