Menu

ابوظبی میں ڈبلیو ٹی اے 500ٹورنامنٹ کا آغاز۔ ففتھ سیڈ روس کی لیوڈ میلا۔سیمسونووا کا ابتدائی مرحلے میں ہی سفر تمام۔نیوزی لینڈ کی لولو سن دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
متحدہ عرب امارت میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں روس کی ویرونیکا۔کدرمیتووا نےلیوڈ میلا۔سیمسونووا کو تین سیٹس میں شکست دی۔کدرمیتووا نے سیمسونووا کو پانچ۔سات، چھ۔ایک اور سات۔چھ سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے رخصت کیا۔
نیوزی لینڈ کی لولو سن نے سابق عالمی نمبر چار فرانس کی کیرولائن۔گارسیا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔لولوسن نے گارسیا کوچھ۔ایک اور چھ۔تین سے بآسانی ہرایا۔