بین الاقوامی

اسپین میں شدید بارشوں اورسیلابی سے تباہی ،95 افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ

شدید بارشوں اورسیلاب نے اسپین میں بڑی تباہی مچادی ہے اور ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر 95 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں ۔۔ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے-
حکام کے مطابق طوفانی بارش اور سیلاب سے اسپین کا مشرقی شہر ویلنشیا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔۔مشرقی اسپین کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔۔۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران اور سیلاب کے بعد متعدد لوگ اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔ مقامی حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور سڑکوں کی تباہ حالی اور بندش کے باعث لوگوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔۔۔
اسپین کے وزیر اعظم نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیاہے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپین میں تباہ کن سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔۔۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہسپانوی ہم منصب سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ افراد کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ۔۔۔پاکستان مشکل کی گھڑی میں اسپین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا