Menu
قومی
پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی نئےسال کےموقع پر اہل وطن کو مبارک باد
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے نئے سال کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سال ملک کی ترقی،استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے نئے سال پر سکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسے ہر طرح کے انتشار اور فساد سے پاک رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔