Menu
قومی
نیا سال امن وخوشحالی ، ملکی ترقی اورشہر کراچی کی بہتری کا سال ہوگا،مراد علی شاہ
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیا سال امن و خوشحالی ، ملکی ترقی اور شہر کراچی کی بہتری کا سال ہوگا۔۔نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2025 صوبے میں سرمایہ کاری کا سال ہوگا، ہم ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیں گے،روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں جدت کو اپنایا، کراچی میں پانی کے مسئلے حل کے لیے میگا پراجیکٹ تشکیل دیےہیں ۔ ۔کراچی کے شہری بہت جلد کے فور کے ثمرات سے فیضیاب ہوں گے۔