Menu
قومی
عالمی سطح پر دیرینہ تنازعات،جنگیں،اسلحہ کی دوڑسمیت کثیر الجہتی چیلنجز درپیش ہیں
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر دیرینہ تنازعات جنگیں،اسلحہ کی دوڑسمیت کثیر الجہتی چیلنجز درپیش ہیں۔ پائیدار امن کے لئے اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کی دو سالہ غیرمستقل رکنیت کی مدت کے آغاز پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن اور استحکا م کے لئے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ غزہ میں جنگی جرائم، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور دیگر تنازعات عالمی برادری کے لئے اہم چیلنج ہیں۔