Menu
اٹلی نے یونائیٹڈ کپ ٹینس میں کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

اٹلی اورامریکہ نے یونائیٹڈ کپ ٹینس میں کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پرتھ میں کھیلےگئے راونڈ آف سکسٹین میں اٹلی نے فرانس کو یکطرفہ مقابلے کےبعد تین صفر سے شکست دی ۔۔مینز سنگلز میں فلاویوکوبولی نے فرانس کے یوگو ہمبرٹ کو تین سیٹس میں 3۔چھ، 7۔6 اور 6۔دو سے ہرایا۔
ویمنز سنگلز میں اٹلی کی جیسمین پاؤلینی نے فرانس کی کلوئی پیکوئیٹ کوسٹریٹ سیٹس میں 6۔0، 6۔2سے مات دی ۔
ڈبلز میں بھی اٹلی کی سارہ ایرانی اور آندرے ویواسوری نے الیکسین اور ایڈوارڈ راجر کی جوڑی کو شکست دی ۔
امریکہ کی جانب سے ٹیلرفرٹز نے کروشیاکے بورنا چورچ کو چھ تین اورچھ دو سے ہرایا ۔
خواتین سنگلز میں کوکوگاف نے ڈانا ویکک کےخلاف چھ چار اورچھ دو سے کامیابی سمیٹی ۔ڈبلز میں گاف اور فرٹز کی جوڑی نے کروشیئن حریف جوڑی کو آوٹ کلاس کیا ۔