قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

پاکستان کا "ڈیفالٹ سے ڈویلپمنٹ" اور "مستحکم معیشت سے مضبوط معیشت" کا سفر تمام سیاسی قائدین کے اس فیصلے سے ممکن ہوا کہ ہم ریاست بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے مشن میں منتخب حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان بے مثال تعاون موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج برآمدات، ترسیلات، مہنگائی کی شرح سمیت تمام عشاریے مستحکم معیشت کا نقشہ پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا