Menu
سعودی عرب کی جانب سے شام میں غیر ملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

سعودی عرب نے شام کی خودمختاری کا احترام کرنے اور اس کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی وزراء کونسل کے اجلاس میں شام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔۔ فرمانروا نے فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ مستقل طور پر کھڑے رہنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی کامیابی کے منتظر ہیں۔۔سعودی کابینہ نے مسجد اقصیٰ کے تقدس پر مسلسل وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت اور یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو مجروح کرنےکی اسرائیلی پالیسی کی مذمت کی گئی ۔۔ اجلاس نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کو فلسطین میں معصوم معصوم شہریوں اور اسلامی مقدس مقامات کے خلاف جاری سنگین اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
سعودی عرب نے شام کے لیے فضائی امدادی پل کا آغاز کر دیا۔۔ دو طیاروں میں 53 ٹن امدادی سامان اور ادویات کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی امدادی پل کا مقصد شام میں استحکام کی صورت حال کو بہتر بنانا اور ہر اس چیز کو پیش کرنا ہے جس سے شامیوں کے مشکلات میں کمی آ سکے