Menu
سا ل نوکا آغاز ،فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

سا ل نو کے آغاز پر بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا ۔۔غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی بمباری میں 17فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ اور البوریج پناہ گزین کیمپ کے قریبی علاقے میں ایک مکان پر شیلنگ کی ۔۔ بمباری میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔۔ شہید ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔۔شہید ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔۔اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں الجزیرہ کے نمائندے رمی ابوتیمہ کے گھر پر بھی بمباری کی جس میں اہل خانہ زخمی ہوگئے ۔۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔۔حملوں کے بعد متعدد ہسپتال بند اور غیرفعال ہوچکے ہیں ۔۔ ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات کی رسائی ناممکن ہوگئی ہے ۔۔
ہنگامی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری ٹام فلیچر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی اور محاصرے کی وجہ سے خوف ناک تباہی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ میں باقی بچ جانیوالوں کو امدادی پہنچانا ضروری ہے تاہم 140 بار کوشش کرنے کے باوجود اسرائیل متاثرہ علاقے تک رسائی نہیں دے رہا ۔۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فورسز کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔۔گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فورسز نے پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
نئے سال پر سؤیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ ہوا ۔۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے