Menu
دس سال سے زائد العمر بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
- نیوز ڈیسک
- January 01, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار دس سال سے زائد العمر بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ ۔سکیورٹی فیچرز کے تحت دس سال سے زائد العمر بچوں کےانگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا۔ خصوصی ب فارم کا اجراء مرحلہ وار15 جنوری سے کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈز ، غیر قانونی پاسپورٹ کے حصول اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نےچئیرمین نادرا ، ڈی جی پاسپورٹ اور پوری ٹیم کو مختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پر مبارکباد بھی دی ۔